رواں سال موسم گرماانتہائی شدید ہونے کا خطرہ

رواں سال موسم سرما میں بہت ہی کم بارشیں ہونے کے باعث پاکستان اور آزاد کشمیر میں اس دفعہ موسم گرما انتہائی شدید ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق پچھلے کچھ سالوں سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جن مہینوں میں بارشیں ہونی چاہئیں وہ مہینے خشک گزر رہے ہیں اور جن مہینوں میں کم بارشیں ہوتیں تھیں ان میں زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔
ان وجوہات کی بنا پر اس سال آزاد کشمیر کے شہری اور دہی علاقوں میں پانی کی شدید کمی اور پاکستان کے شہری اور دہی علاقوں میں شدید خشک سالی کا خطرہ ہے۔ خشک سالی کے باعث فصلیں بھی انتہائی متاثر ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔
ہاں اگر مارچ اور اپریل میں زیادہ بارشیں ہو جائیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں