مرحوم سردار روشن خان ٹائیں

سردار روشن خان سابقہ چیئرمین ڈسٹرکٹ پونچھ و سابقہ ایم ایل اے اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سابقہ حلقہ نمبر 4 موجودہ حلقہ نمبر 5 ٹائیں کے رہنے والے تھے اسی حلقے سے 1985میں جنرل حیات کی جماعت تحریک عمل کے ٹکٹ پر ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے تھے انتہائی شریف نفیس خوش اخلاق نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرنے والی شخصیت تھے بقول نمبردار اسلم خان صاحب کے جب تھوراڑ اور ٹائیں ایک ہی یونین کونسل تھی تو سب سے پہلے یونین کونسل کے چیئرمین سردار روشن خان بنے سردار روشن خان کی اپنے حلقے کے لیے اور خاص کرتھوراڑ ٹائیں کیلئے بے پناہ خدمات ہیں یوں تو پورے آزاد کشمیر میں 1979یا 1980 میں جنرل حیات کے دور ے حکومت میں لنک روڑوں کا آغاز ہوا تھوراڑ سے نڑ ٹائیں سب سے پہلی لنک روڈ ہے بازار سے جہاں روڈ نڑ کی طرف جاتی ہے اس جگہ پر دو دو کا نیں مرحوم سردار جلال خان کی تھیں مگر بقول نمبردار اسلم خان صاحب کے یہ دونوں دکانیں سردار گلزار خان کے حصے میں آئی تھی دوکانوں کو اکھاڑ کر روڈ کیلئے راستہ دیا گیا اور سردار روشن خان کی کاوشوں کی وجہ سے سب سے پہلے نڑ ٹائیں روڑ پکی ہوئی ہے اور تھوراڑ سے جتنی بھی لنک روڑ نکالی گئی ہیں ان سب روڑ کا افتتاح نمبردار اسلم خان صاحب نے کیا ہے جب تھوراڑ یونین کونسل اور ٹائیں یونین کونسل الگ الگ بنی بقول ٹھیکیدار سرور خان صاحب ۔ سب ممبر حضرات تھوراڑ مرکزی جامع مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے تو مولانا عبدالعزیز تھوراڑوی نے نمبردار اسلم خان صاحب کو کہا کہ آپ چیئرمین نامزد کریں نمبر دار صاحب نے مرحوم سردار شاہ نواز خان صاحب کا نام نامزد کیاتو سب سے پہلے تھوراڑ یونین کونسل کے چیئرمین بھا لگراں سے مرحوم سردار شاہ نواز خان صاحب تھے اور بھی جو لوگ تھوراڑ یونین کونسل کے چیئرمین رہے ان کے نام بھی لکھ دیتا ہوں نمبردار اسلم خان صاحب تین مرتبہ یونین کونسل کے چیئرمین اور ایک مرتبہ سٹیٹ کونسلر رہے ان کی تفصیل بعد آنے والی پوسٹ میں کی جائے گی مرحوم سردار عزیز ایڈوکیٹ بھا لگراں سردار الطاف خان تھوراڑ بھی چیئرمین رہے مرحوم سردار عزیز ایڈوکیٹ بھا لگراں یہ ضلع پونچھ کی زکوۃ کونسل کے بھی چیئرمین رہے ہیں تھوراڑ یونین کونسل کے آخری کونسلر اور چیئرمین اس کے بعد بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے کونسلر جناب سردار الطاف خان تھوراڑ تھے اور چیئرمین مرحوم سردار حنیف خان تھوراڑ تھے جو کہ اس پی کے نام سے بھی مشہور تھے اور ان کی بھی بڑی خدمات ہیں تھوراڑ کے لیے اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کی تھوراڑ کے لیے خدمات ہیں سب کے نام تو شاید مجھے یاد نہ ہو ں پھر بھی جو یاد ہیں وہ لکھ دیتا ہوں اس سے پہلے بھی میں کہیں پوسٹوں پر بزرگوں کے نام لکھ چکا ہوں مولانا عبدالعزیز تھوراڑوی سردار روشن خان ٹائیں نمبردار اسلم خان صاحب تھوراڑ سردار شاہ نواز خان بھالگراں سردار عزیز ایڈوکیٹ بھا لگراں مولانا پروفیسر عبدالرزاق خان تھوراڑ سردار حفیظ جاوید ایڈوکیٹ بوسہ گلہ سردار حنیف خان تھوراڑ بیگم شمشاد عزیز تھوراڑپلندری سردار الطاف خان تھوراڑٹھیکیدار سرور خان تھوراڑسردار سید محمد خان پندی سردار بابو ولی احمد خان سردی حوالدار شریف چل تھوراڑ ٹھیکیدار کریم چل تھوراڑ حاجی اصغر تھوراڑہیڈ ماسٹر سردار ریاض تھوراڑ سردار مشتاق خان تھوراڑ حاجی سید خان تھوراڑ ہیڈ ماسٹر سردار صلابت خان تھوراڑسردار فاروق خان تھوراڑسردار یونس خان نڑ سردار یعقوب خان تھوراڑ ٹھیکیدار انور خان بوسہ گلہ ڈاکٹر حنیف بھا لگراں ٹھیکیدار خلیل صادق آباد سردار آفتاب خان ایڈوکیٹ نڑ اور سردار عمرحیات خان تھوراڑ ان دونوں حضرات کا بھی سب ڈویژن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ہے أ نے والی پوسٹوں پر جب میں یہ لکھوں گا کہ یہ ادارے تھوراڑ میں کیسے آئے تو ان دونوں حضرات کا بھی لکھا جائے گا کہ سب ڈویژن کے قیام میں ان دونوں شخصیات کا کیا کردار تھا ان سب لوگوں کے جن کے میں نے نام لکھے ان سب لوگوں کا کسی نہ کسی طرح اور جن کے نام میں نہیں لکھ سکا یا میرے ذہن میں نہیں تھے ان سب کا تھوراڑ کے لیے کردار ہے چائے وہ ڈونیشن کی صورت میں ہو یا کسی وفد یا حکومت آزاد کشمیر کی کسی اعلی شخصیت کی تھوراڑ آمد پر انتظامات کی صورت میں ہو ان سب لوگوں کا رول رہا ہے میں اپنی طرف سے ان سب حضرات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں .
تحریر سردار مصطفی خان تحصیل تھوراڑ خاص
2021۔1۔29

اپنا تبصرہ بھیجیں