مرحوم سردار حفیظ جاوید ایڈوکیٹ تھوراڑ بوسہ گلہ

سردار حفیظ جاوید ایڈوکیٹ سابقہ ایم ایل اے حلقہ نمبر 4 موجودہ حلقہ نمبر 5 پونچھ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی ممبر بھی رہ چکے ہیں سردار حفیظ جاوید وکالت اور صحافت کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں تھوراڑ کے سب سے پہلے صحافی ہونے کا اعزاز بھی ہے سردار حفیظ جاوید مولانا عبدالعزیز تھوراڑوی کے داماد بھی تھے سردار حفیظ جاوید سیاسی سماجی شخصیت بھی تھے اور تھوراڑ کے لئے بھی بڑی خدمات ہیں یادگار شہداء تھوراڑ کا 1984یا 1985 میں سنگ بنیاد بھی آپ نے رکھا یادگار کا ڈیزائن اور نقشہ بھی آپ نے بنوایا مگر بدقسمتی سے آپ کی حیاتی میں یادگار کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی تھی سن 2000 میں اس وقت کی آزاد کشمیر گورنمنٹ سے فنڈ لے کر بیگم شمشاد عزیز نے شہداء کمیٹی تھوراڑ کے ذریعے یادگار کی تعمیر مکمل کروائی تھی سب سے پہلے سردار حفیظ جاوید اور ان کے رفقائے کار نے ہی 5اکتوبر شہداء تھوراڑ کا پروگرام منانے کا آغاز کیا 1994 سے پہلے مرحوم سردار خالد ابراہیم خان نے کسی وجہ سے اسمبلی اجلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا تھا آزاد کشمیر اسمبلی قانون کے مطابق اگر کوئی ممبر چند اجلاسوں میں جس کی تعداد میرے علم میں نہیں ہے شرکت نہ کرے تو ان کی رکنیت خود بخود ختم ہو جاتی ہے سردار خالد ابراہیم خان کی بھی اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے 1994میں رکنیت ختم ہوئی تو اس وقت آزاد کشمیر میں گورنمنٹ مسلم کانفرنس کی تھی مسلم کانفرنس نے آپ کو حلقہ نمبر 4 کا ٹکٹ دیا ضمنی الیکشن میں آپ نے کامیابی حاصل کی اور 1996 تک آپ ممبر اسمبلی آزاد کشمیر رہے آپ اخباروں میں کالم بھی لکھا کرتے تھے نوائے وقت اخبار میں وادی پر ل کے نام سے کالم لکھا کرتے تھے تھوراڑ میں آپ کے پاس روزنامہ پاکستان اخبار کی ایجنسی اور لائسنس ہولڈر تھے جب آپ ایم ایل اے بنے تو آپ نے روزنامہ پاکستان کی ایجنسی اور لائسنس تھو راڑ کے صحافی راجہ انور کے نام پر منتقل کردیے راجہ انورتھوراڑ کے دوسرے صحافی ہیں راجہ انور صحافت میں آپ کے شاگرد بھی ہیں اور راجہ انور نے صحافت میں آپ سے رہنمائی بھی حاصل کی اس وقت ایم ایل اے کے پاس کسی ایک صحافی کو جنرل ازم کا کورس کرنے کا کوٹہ بھی ہوتا تھا تو سردار حفیظ جاوید نے راجہ انور کو گورنمنٹ آزاد کشمیر کے خرچے پر دو سال کا جنرل ازم کورس راولپنڈی اسلام آباد میں کروایا راجہ انور کو گورنمنٹ آزاد کشمیر کی اعلی شخصیات کی طرف سے کئی مرتبہ ایوارڈ بھی ملے تھوراڑ میں سب سے پہلے نیوز پیپر جنگ اخبار اور نوائے وقت اخبار متعارف کروانے والے جناب سردار فاضل خان سعودیہ ہوٹل والے تھے سردار فاضل خان کے ملک سے باہر جانے کے بعد حفیظ جاوید صاحب کی نگرانی میں یہ اخباررہے اور سردار لیاقت خان سعودیہ ہوٹل والے بھی ایک عرصے تک اخبار میں علاقائی خبریں لگاتے رہے سردار حفیظ جاوید انتہائی شریف نفیس خوش اخلاق تھے کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد 1998 میں سردار حفیظ جاوید اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئے دعا ہے اللہ تعالی سے ان کے بشری تقاضوں کو معاف کرتے ہوئے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین . . . . . . .
.تحریر: سردار مصطفی خان تھوراڑ خاص

اپنا تبصرہ بھیجیں