مفتی خادم حسین خان سابق ناظم امور دینیہ آزاد کشمیر

مفتی خادم حسین خان ضلع پونچھ تحصیل تھوراڑ عزیز آبادتھوراڑ کے رہنے والے ہیں مفتی خادم حسین نے قرآن پاک حفظ کرنے کی ابتدا ء تھوراڑ مدرسہ مرحوم قاری حنیف کی شاگردی میں آغاز کیا جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں تھوراڑ مدرسہ میں حفظ کرنے کا اس وقت خاص انتظام نہ تھا مرحوم قاری حنیف پلندری مدرسہ میں چلے گئے اور مفتی خادم حسین بھی ساتھ پلندری مدرسے میں چلے گئے وہاں سے ہی انہوں نے مرحوم قاری حنیف عزیزآباد تھوراڑ والوں سے قرآن پاک حفظ کیا مفتی خادم حسین کے ہم جماعت اور قران پاک کے ہم سبق ساتھیوں میں مشہور معروف تھوراڑ کے مرحوم قاری ارشاد قاری جمیل قاری سعید الرحمان تھے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد کچھ عرصہ اپنے گاؤں میں رہنے کے بعد مفتی خادم حسین خان نے مدرسہ العربیہ دارالسلام منڈی پھلروان ضلع سرگودھا میں داخلہ لیا استاد العلماء مولانا غلام ربانی رحمۃ اللہ سے قانونچہ کامری سے لیکر مختصر المعانی تک کتابیں پڑھیں اسی دوران 1974 میں منڈی پھلروان میں ہی میٹرک کا امتحان فسٹ ڈویژن میں پاس کیا فاضل عربی 1975 میں مدرسہ عربیہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ سے کیا اور دورہ حدیث جامعہ نصرت العلوم گھنٹہ گھر گوجرانوالہ سے 1976میں کیا سندفراغت حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ابوظہبی میں معروف کمپنی این پی سی سی میں برسر روزگار رہے وہاں ملازمت کے دوران عرصہ 4 سال نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا اسی دوران مولانا پروفیسر عبدالرزاق خطیب مکی جامع مسجد تھوراڑ والوں کی کاوشوں کی وجہ سے مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب 1981میں داخلہ مل گیا تو ابوظہبی سے نوکری چھوڑ کے واپس آگئے اور پھر سعودی عرب مدینہ یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئے مدینہ یونیورسٹی سے 4 سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد 1985میں پاکستان آ گئے اسی دوران انہوں نے پھر ایک بار پنجاب کا رخ کیا مدرسہ عربیہ دارالسلام منڈی پھلروان ضلع سرگودھا میں 2 سال تک تدریس کی مفتی خادم حسین خان نے ایم اے عربی پنجاب یونیورسٹی سے اور ایم اے اسلامیات Ak یونیورسٹی سے کیا ہے کچھ عرصہ تھوراڑ کالج میں بطور عربی معلم بھی رہے 1989میں بطور ضلع مفتی محکمہ امور دینیہ گریڈ B18 ضلع باغ میں ہوئی 1995 میں باغ سے تبدیل ہو کر ضلع پونچھ راولاکوٹ میں تعیناتی ہوئی 2008 میں ضلع میرپور میں تبادلہ ہوا 2010 میں دوبارہ راولاکوٹ تبادلہ ہو گیا تقریبا 22 سال گریڈ B 18 میں رہنے کے بعد اپریل 2012 میں ترقی پا کر گریڈ B19 ڈائریکٹر امور دینیہ آزاد کشمیر مظفرآباد تعیناتی ہوئی 31 مئی 2016 ڈائریکٹر امور دینیہ آزاد کشمیر کی حیثیت سے ریٹائر منٹ ہوئی اور اب اپنے گاؤں میں ہی ہیں اتنے قابل انسان علم دین کی ریٹائرمنٹ کے بعد تھوراڑ کے لوگ کوئی خاطر خواہ مفتی خادم حسین سے فائدہ نہ اٹھا سکے یہ ہم تھوراڑ والوں کی بد قسمتی ہی کہہ سکتے ہیں آج کل مفتی خادم حسین عزیز آباد تھوراڑ مدرسہ میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں اس مدرسے کی بنیاد بھی مرحوم الحاج مولانا عبدالعزیز تھوراڑوی نے رکھی تھی ہماری دعا ہے مفتی خادم حسین خان کو اللہ تعالی صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے۔ آمین۔
تحریر: سردار مصطفی خان تعصیل تھوراڑ خاص

اپنا تبصرہ بھیجیں