آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کے پیش نظر پھر سے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیرآعظم راجہ فارق حیدر کی زیر صدارت ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بہت سارے اہم فیصلے کئے گئے۔
کورونا وائرس کے کنٹرول پر مامور حکومتی اہلکاروں اور دیگر شرکاء اجلاس نے وزیرآعظم کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کی شرح کافی زیادہ ہے۔
اس لئے اجلاس میں یہ طے پایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں مذہبی اجتماعات اور سیاسی و سماجی تقریبات کو محدود کر دیا جائے گا اور گھر سے باہر جانے والوں پر حکومتی قواعد و ضوابط پر عمل کرنا اور خاص طور پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر جرمانہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں