لاہور سیالکوٹ موٹروے واقعہ اور ہماری غلط عادتیں

حضرت قطب الدین بختیار کی وفات ہوئی ایک بڑے میدان میں جنازہ پڑھنے کیلئے لایا گیا۔ انسانوں کا ایک سمندر تھا جو جہاں تک نگاہ جاتی تھی وہاں تک نظر آتا تھا یوں معلوم ہوتا تھا کہ ایک بپھرے ہوئے دریا کی طرح یہ مجمع ہے۔

جب جنازہ پڑھانے کا وقت آیا ایک آدمی بڑھا۔ مجھے حضرت رحمة اللہ علیہ نے ایک وصیت کی تھی۔ میں اس مجمع تک وہ وصیت پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجمع خاموش ہو گیا‘ وصیت کیا تھی خواجہ  قطب الدین بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ نے مرنے سے پہلے یہ وصیت کی تھی کہ میرا جنازہ وہ شخص پڑھائے جس کے اندر چار خوبیاں ہوں۔

1۔ پہلی خوبی یہ کہ زندگی میں اس کی تکبیر اولیٰ کبھی قضا نہ ہوئی ہو یعنی نماز شروع کرتے وقت جب امام صاحب تکبیر اول کہیں تو وہ شخص اسی وقت نماز میں شامل ہو۔

2۔ دوسری شرط اس کی تہجد کی نماز کبھی قضا نہ ہوئی ہو۔

3۔ تیسری بات یہ کہ اس نے غیر محرم پر کبھی بھی بری نظر نہ ڈالی ہو۔

4۔ چوتھی بات یہ کہ اتنا عبادت گزار ہو کہ اس نے عصر کی فرض نماز سے پہلے کی سنتیں بھی کبھی نہ چھوڑی ہوں۔

جب یہ بات کی گئی تو مجمعے کو سانپ سونگھ گیا۔ سناٹا چھا گیا‘ لوگوں کے سر جھک گئے کون ہے جو قدم آگے بڑھائے.

کافی دیر گزر گئی حتیٰ کہ ایک شخص روتا ہوا آگے بڑھا۔ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ کے جنازے کے قریب آیا جنازے سے چادر ہٹائی اور کہا قطب الدین بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ آپ خود تو فوت ہو گئے مگر میرا راز افشاں کردیا۔ اس کے بعد بھرے مجمع کے سامنے اللہ کو حاضر ناظر جان کر قسم اٹھائی کہ میرے اندر یہ چاروں خوبیاں اللہ کے حکم اور فضل سے موجود ہیں۔ لوگوں نے دیکھا یہ وقت کا بادشاہ شمس الدین التمش تھا۔

اب آج اگر کو شخص یہ اعلان کرے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہونے والے واقعے کے خلاف کل احتجاج ہو گا اور صرف وہی شخص اس احتجاج میں شامل ہو جس نے کبھی مندرجہ زیل 6 کام نہ کئے ہوں تو بتائیے آپ میں سے کتنے لوگ نکلیں گے؟

1: وہ شخص آئے جس نے کبھی زنا نہ کیا ہو۔

2: وہ شخص آئے جس نے کبھی کسی غیر عورت یا لڑکے کو جنسی احساس کے ساتھ چھوا نہ ہو۔

3: وہ شخص جس نے کبھی کسی غیر محرم عورت یا کسی لڑکے سے غلط کاری کرنے کی کوشش نہ کی ہو۔

4: وہ شخص جس نے کبھی کسی غیر عورت کا کسی سے نمبر لے کر اسے تنگ نہ کیا ہو۔

5: وہ شخص جس نے کبھی کسی لڑکی کو ناجائز تعلقات کے لئے پھنسانے کے لئے کہیں سے نمبر ڈھونڈ کر اسے کالیں نہ کی ہوں۔

6: وہ شخص جو کسی لڑکی کے پیچھے بائیک لے کر اس کی شفٹ کی گاڑی کے ساتھ ساتھ اس کے گھر تک نہ گیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں